بھارت اپنی بربریت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبا نہیں سکتا، شاہ محمود قریشی


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اپنی بربریت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبا نہیں سکتا،دنیاغیرقانونی طورپر بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں روکے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے خلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ پر پیغام میں کہا ہے کہ 27اکتوبر1947 کشمیریوں کے لیے تاریک ترین ہے، اس دن بھارت نیغیر قانونی طور پر جموں وکشمیر پر قبضہ کیا۔ انہو ںنے کہاکہ کشمیری مسلسل محاصرے میں ہیں، کشمیریوں کو چھاپوں اور تلاشی کی آڑ میں نشانہ بنایا جارہا ہے، ہزاروں کشمیریوں نے جدوجہد میں جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت جبر سے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا، بھارتی بے رحمی سیکشمیریوں کا آہنی عزم مزید مضبوط ہوا ہے، دنیاغیرقانونی طورپر بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں روکے۔عالمی سول سوسائٹی اورمیڈیا نے مظلوم کشمیریوں کی حالت زارکوبے نقاب کیا ،کشمیریوں کی امنگوں کیمطابق مسئلے کے حل تک ان کا ساتھ دیتے رہیں گے