انسانیت کے دشمنوں کے لئے کوئی معافی نہیں، مصطفی نواز کھوکھر


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے لئے کوئی معافی نہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ، دشمنی اور عداوت کے ہزاروں سال سے کچھ اصول ہیں کہ خواتین، بچے اور بزرگ فریقین کی ضرب سے محفوظ رہیں گے ، نبی پاکۖ کا بھی یہی فرمان ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داران صرف دہشت گرد نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تناظر میں سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داران صرف دہشت گرد نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں۔