عمران خان, بزدار کے ساتھیوں کو ای سی ایل پر ڈالیں، علیم خان گروپ کا مطالبہ


لاہور (صباح نیوز)علیم خان گروپ نے وزیراعظم عمران خان اورعثمان بزدارکے ساتھیوں کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔

علیم خان گروپ کے رہنما شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ غیرسیاسی مشیروں اوربیورو کریٹس کے نام بلیک لسٹ میں ڈالے، لوٹ مار کا بازار گرم رکھنے والے ملک سے بھاگے تو ذمہ دار وں کو نہیں چھوڑیں گے۔شہباز گل،شہزاد اکبر اور ان جیسے دیگر چیلوں کا اس ملک سے کوئی تعلق نہیں، پنجاب میں ہر عہدے کی بولی لگی، بزدار نے سیٹوں کی نیلامی کے علاوہ کچھ نہیں کیا،عمران اور بزدار کے فرنٹ مین سامنے آ چکے، انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمان بوریا بستر سمیٹ لیں،عوام کے ہاتھ ان کے گریبانوں پر ہونگے، خوشامدی ٹولہ اپنی موت آپ مرے گا، میڈیا ان کو بے نقاب کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کرپشن اور مس مینجمنٹ سامنے آ چکی، اب جواب دینا ہوگا، وفاق کی طرح پنجاب میں آئینی اور سیاسی بحران کی ذمہ دار بھی پی ٹی آئی ہے، پنجاب میں عمران خان کی وجہ سے پی ٹی آئی مختلف گروپس میں تقسیم ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علیم خان گروپ کا کوئی رکن کسی قیمت پر پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دے گا