جموں کشمیر میں آتش فشاں کا لاوا پک رہا ہے،کسی بھی وقت تباہی لاسکتا ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ


سرنکوٹ (کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر میں سابق حکمران جماعت نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں ایک آتش فشاں پیدا ہو رہا ہے اور اس خدشہ ہے کہ جب یہ پھٹ جائے گا تو یہ کیا شکل اختیار کرے گا؟۔

سرنکوٹ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی 20ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کی جیت پر وادی میں جشن منانے کا مقصد، جب وزیر داخلہ امیت شاہ دورہ کر رہے تھے، بی جے پی کو مشتعل کرنا تھا، جس نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو چھین لیا ہے۔

سابق وزیر اعلی نے مزید کہاوہ ،جنہوں نے جیت کا جشن منایا(انہیں) پاکستانیوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ بی جے پی کو اکسانے کے لیے کیا گیا، وہ بچے اور نوجوان لڑکے تھے اور یہ بی جے پی کے لیے چشم کشا ہے۔ ڈاکٹرعبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کا دعوی ہے کہ ایک نیا دور شروع ہوا ہے اور عسکریت پسندی ختم ہو گئی ہے لیکن صورتحال کچھ اور ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ وہی ہیں، جنہوں نے آرٹیکل 370 کے تحت ریاست کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور اتوار کو پاکستان کی کرکٹ جیتنے کے بعد جشن کا مشاہدہ بھی کیا۔انہوں (بی جے پی) نے ہم سے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے چھین لیا اور دعوی کیا کہ ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی، جب آپ نے ہر گھر کے دروازے کے باہر سپاہی کھڑا کر رکھا ہے، تو گولیاں کیسے چل سکتی ہیں؟

ایک آتش فشاں بن رہا ہے یہاں تک کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے لوگوں کو خاموش کر دیا ہے،یہ آتش فشاں ایک دن پھٹ جائے گا اور خدا جانے اس کی شکل اور جسامت کیا ہو گی، انہیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو آرٹیکل 370 واپس کرنا ہوگا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، عبداللہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کے لیے اپنی وکالت کا بھی دفاع کیا اور لوگوں سے کہا کہ وہ اللہ تعالی سے دعا کریں کہ وہ دونوں ممالک میں حسنِ ظن غالب آئے اور برصغیر میں امن اور ترقی کے وسیع تر مفاد میں راستہ نکل سکے۔بی جے پی کی زیرقیادت حکومت پر طنز کرتے ہوئے، ان

ہوں نے کہا کہ اس کی پالیسیوں نے ملک میں کسانوں کی بدامنی کو جنم دیا یہاں تک کہ اس سے کہا گیا کہ تین فارم بل پارلیمنٹ میں سلیکٹ کمیٹی کو بھیجے جائیں۔جموں و کشمیر کے لوگ دونوں ممالک کی دشمنیوں کے درمیان سینڈوچ ہیں، دشمنی بھی نفرت پھیلانے اور ہندوں اور مسلمانوں کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کی بنیادی وجہ ہے۔

ان کے خیال میں دونوں ممالک میں سیاسی جماعتیں کشمیر کے نام پر الیکشن جیت رہی ہیں۔  وہ (پاکستان)کہتے ہیں کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم 75 سال سے دکھ جھیل رہے ہیں۔ یہ فریق کہتا ہے کہ یہ ہماری زمین ہے اور ہم وہ زمین واپس لیں گے جو پاکستان کے ناجائز قبضے میں ہے، کسی نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے نہیں پوچھا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔ عبداللہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ متحد رہیں اور فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنے والوں کے عزائم کو ناکام بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت جو اپنے عوام پر ظلم کرے اور ان کے مصائب کو کم کرنے میں ناکام ہو جائے وہ ختم ہو جائے گی۔عبداللہ نے کہا، “میں نہیں جانتا کہ میں اس دن تک زندہ رہوں گا یا نہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ وقت آئے گا جب مظالم میں ملوث حکومت خدائی مداخلت کا مشاہدہ کرے گی ،لوگ چاہتے ہیں کہ یہ فوری طور پر ہو لیکن خدا کے اپنے منصوبے ہیں لہذا ہمیں صبر سے کام لینا ہوگا۔” انہوں نے آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے معاملے پر کانگریس کی معنی خیز خاموشی پر تنقید کی