امریکہ اپنے آلہ کاروں نہیں اسلام پسندوں کے خلاف سازش کرتا ہے،ڈاکٹرطارق سلیم


راولپنڈی (صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ امریکہ کبھی اپنی کٹھ پتلیوں اور آلہ کاروں کے خلاف سازش نہیں کرتا اس کی سازشیں ہمیشہ اسلام پسندمحب وطن قوتوں کے خلاف ہوتی ہیں ۔الیکشن سمیت ہراہم موقع پر عالمی دجالی قوتوں کے اشار ے پرجماعت اسلامی کے خلاف اسپیڈبریکربنائے گئے عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے ڈاکوؤں کے احتساب کا وقت آگیا عوام کے بیلٹ کی قوت سے حقیقی اسلامی وفلاحی ریاست بنائیں گے ،موجودہ اورسابقہ حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لیے آئین سے کھلواڑ کیا ،ملکی ادارے اپنے دائر کارمیں ذمہ داریاں پوری کرتے توغریب عوام کااستحصال ہوتا نہ ہی ملک سیاسی و معاشی تباہی کاشکارہوتا ۔

ذمہ داران کے اجلاس اور کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیرنے کہاکہ عمران خان سیاستدان نہیں تخریبی ذہن رکھنے والے اناپرست شخص ہیں ۔آؤٹ ہونے کے بعد پوویلین لوٹنے کی بجائے گراؤنڈ کھودنے والے ذہنی مریضوں کی منزل اقتدارکی مسند نہیں ہاسپٹل ہوتی ہے ۔