تل ابیب (صباح نیوز)اسرائیلی فوج نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملے کے دوران دو اہم فضائی اڈے”تال نوف”اور ”نفاتیم”نشانہ بنے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ یہ حملہ اسرائیلی دفاعی نظام کے لیے ایک سنگین چیلنج اور ایرانی میزائل صلاحیتوں کی واضح مثال ہے۔حملے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات فی الحال مکمل طور پر سامنے نہیں آئیں،
لیکن یہ واضح ہے کہ ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے حساس مقامات کو نشانہ بنایا، جس سے خطے میں جاری تنازعہ اور بھی گہرا ہوگیا ہے۔نیفاتیم اڈے پر ایرانی حملے سے اگرچہ فضائیہ کے طیارے محفوظ رہے، لیکن اس حملے کا ہونا ہی اسرائیلی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔یہ صورتحال خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور ان کے ممکنہ نتائج کی ایک جھلک پیش کرتی ہے، جہاں طاقت کے کھیل میں صرف دعوے ہی نہیں بلکہ حقیقی چیلنجز کا سامنا بھی درپیش ہے۔