لاہور(صباح نیوز)پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 109 کیس رپورٹ ہوئے ۔
محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی کے 2 ہزار 498 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 98، لاہور اور اٹک سے 2، 2 ڈینگی کے کیس سامنے آئے ہیں۔علاوہ ازیں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، چکوال، ملتان اور چنیوٹ سے ڈینگی کا ایک ، ایک کیس رپورٹ ہوا۔