اسلام آباد (صباح نیوز)نیپرا نے کے الیکٹرک کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کو مکمل کرکے نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ اتھارٹی بعد میں فیصلہ جاری کرے گی۔
سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک کا سوئی سدرن سے گیس معاہدے کا کیا ہوا، کیا کے الیکٹرک کوئی اضافی بجلی لوڈ شیڈنگ تو نہیں کر رہی۔
چیئرمین نیپرا کے جواب میں کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں صرف ایک دن میں آدھے گھنٹے تک مسئلہ بنا ہے۔
نیپرا حکام نے کہا کہ ایڈجسٹمنٹس کے بعد فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ بنے گا۔