ذہنیت کو جبر کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا،پرویز مشرف


دبئی(صباح نیوز)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ یاد رکھیں ذہنیت کو جبر کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

ملک کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کا بیان ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ منظرِ عام پر آیا ہے جس میں ان کا قول تصویری اور تحریری دونوں شکلوں میں موجود ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یاد رکھیں ذہنیت کو طاقت اور جبر کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ کوئی خیال کبھی کسی پر زبردستی نہیں ڈالا جا سکتا۔