پنجاب پرچورقابض نہ ہوتے توکیمروں کی فوٹیج ،سرکاری ریکارڈ ضائع نہ کرناپڑتا،ڈاکٹرطارق سلیم


راولپنڈ ی(صباح نیوز)صوبائی امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ پنجاب سمیت پاکستان میں ڈاکوؤں کی حکومت نہ ہوتی تو کیمروں کی فوٹیچ اورسرکاری ریکارڈ ضائع کرنے کی خبریں منظرعام پرنہ آتیں،موجودہ وسابقہ حکمرانوں نے ہمیشہ اسلام سے غداری کی اورآئین پاکستان پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنے،عمران خان تقریرکرتے ہوئے اس قدرمعصوم بن جاتے ہیں جیسے ان کا ملک کی تباہی میں کوئی کردارنہیں جبکہ پیپلزپارٹی،نوازلیگ اورمشرف لیگ کاساراگندانھوں نے تحریک انصاف میں جمع کیا اور4برسوں سے اقتدارپرقابض ہوکرعوام کے حقوق کااستحصال کررہے ہیں۔

یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیرنے کہاکہ جماعت اسلامی اسلام اورپاکستان کے خلاف ہونے والی ہرسازش کے بارے میں قوم کوآگاہ کرکے اس کے سدباب کے لیے جدوجہدکرتی رہے گی،غریب کی جھونپڑی میں اندھیراکرنے والے چوروں کوووٹ کی پرچی کے ذریعے انجام تک پہنچانے کامشن جاری رکھیں گے۔