لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اساتذہ ہی معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں، استاد چراغ کی مانند ہیں جو جہالت کے اندھیروں میں علم کی روشنی پھیلاتا ہے۔عالمی یومِ اساتذہ پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مریم نوازنے کہا کہ تمام اساتذہ کرام کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں، اساتذہ ہی معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں،علم کا نور پھیلانا اور نئی نسل کی تربیت مقدس فریضہ ہے، استاد چراغ کی مانند ہیں جو جہالت کے اندھیروں میں علم کی روشنی پھیلاتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ استاد انسانی ذہنوں کو علم وفنون سے نئی جہت عطا کرتا ہے،محنت اور لگن سے پڑ ھا نے والے اساتذہ حقیقی ہیرو ہیں،اساتذہ صرف تعلیم نہیں دیتے بلکہ خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا فن سکھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوں اس میں اساتذہ کرام کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتی ،اساتذہ کی عظمت اور کردار کو تسلیم کرتے ہیں اور انکی فلاح و بہبود کے لئے پر عزم ہیں،اساتذہ کی کی عزت و تکریم کرتے ہیں، حقیقت میں، ہر دن آپ کے نام ہے۔