لاہور( صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ہیڈ آفس میں ٹیچرزڈے کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیاگیاجس میں سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن سیدوقاص جعفری سمیت ملک کی مختلف جامعات ومدارس کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل وچیئرمین الخدمت ایجوکیشن پروگرام سیدوقاص جعفری کاکہناتھاکہ اس تقریب کے انعقادکا مقصد معاشری میں اساتذہ کرام کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنا ہے،کسی بھی معاشرے میں اساتذہ معمار قوم کی حیثیت رکھتے ہیں اورقوم کی تعمیر میں گہراکرداراداکرتے ہیں،
ان کا مزیدکہناتھااساتذہ ملک کی معاشی ومعاشرتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی سی اہمیت رکھتے ہیں۔ دوران تقریب مختلف جامعات ومدارس کے لیکچرارز نے شعبہ تعلیم کودرپیش مسائل کے عوامل و اثرات اور تدارک کے متعلق اپنے خیالات کا اظہاراور تجاویز پیش کیں۔