کراچی ،فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک


کراچی (صباح نیوز)کراچی میں سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ ، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے ۔

سی ٹی ڈی حکام  کے مطابق شیر شاہ اکبر روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں حافظ قاسم اور عثمان زخمی ہوئے ،دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے   ، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان ، ٹارگٹ کلنگ کی لسٹ برآمد ہوئی ۔ مقابلے میں ہلاک حافظ قاسم رشید 12 سال بعد جیل سے رہا ہوا تھا۔ لشکر جھنگوی کراچی کے امیر حافظ قاسم رشید اور عثمان نے 7 جولائی کو سی ٹی ڈی افسر علی رضا کو قتل کیا تھا ۔ سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ حافظ قاسم اور عثمان براہ راست قتل میں ملوث ہیں ، ایک کالعدم تنظیم کے سید احمد حسن اور دیگر نے سہولیت کاری کی تھی پولیس نے دونوں کو کینٹ سٹیشن سے گرفتار کیا ،گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش حافظ قاسم رشید اور عثمان کے ٹھکانوں کا پتہ چلا تھا۔