خدمت پر سرمایہ کاری،فردکی زندگی کے بعد بھی اس کے لیے منافع کاباعث ہوتی ہے،عبدالشکور


راولپنڈی(صبا ح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی کی سالانہ صوبائی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر محمدعبدالشکورنے کہاہے کہ انسانیت کی خدمت ایسی سرمایہ کاری ہے جوفردکی زندگی کے بعد بھی اس کے لیے منافع کاباعث ہوتی ہے کم وسائل کے باوجودبے لوث الخدمت ٹیم اوررضاکاروں کی وجہ سے بڑے منصوبے مکمل ہوئے ڈیزاسٹرمیں اپنی جانوں کی پروانہ کرتے ہوئے مصیبت میں گھرے افراد کوریسیکو کرنے والے رضاکارالخدمت کا فخرہیں۔

صوبائی صدررضوان احمدکی زیرصدارت منعقدہ جنرل کونسل میں صوبائی سیکرٹری جنرل نمیرحسن مدنی،نائب صدرامجدمحمودبھٹی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سیدامجدحسین شاہ،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد جاویدقائم خانی،اضلاع کے صدوروسیکرٹریزسمیت دیگرذمہ داران شریک ہوئے۔

رضوان احمد نے سالانہ صوبائی کارکردگی پربریف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سال میں شمالی پنجاب کے11اضلاع میں 1ارب 17کروڑ14لاکھ روپے مالیت سے11لاکھ 32ہزارافراد کی خدمت کی،اورفن پروگرام میں 716اورفن کے اضافے کے ساتھ 2280بچوں کی کفالت کررہے ہیں ایک سال میں 25ملین ان باہمت بچوں کی تعلیم اور کفالت پرخر چ کیا گیا۔کمیونٹی سروسزمیں 2کروڑ63لاکھ82ہزار،کلین واٹرپراجیکٹس پر48لاکھ 21ہزار،مواخات پروگرام کے تحت 28لاکھ 78ہزارکے بلاسود قرض دئیے گئے۔