جماعت اسلامی ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لئے متحرک رہی ہے ،ڈاکٹر عائشہ مظہر


راولپنڈی (صباح نیوز)شعبہ تعلقات عامہ ضلع راولپنڈی حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے تحت واہ کینٹ میں موجود ہ مہم محفوظ عورت، محفوظ خاندان،مستحکم معاشرہ کے حوالے سے ٹیبل ٹاک کا اہتمام کیا گیا۔

اس میں ڈاکٹر ز، وکلا اور اساتذہ کے علاوہ اپم پی کی بیگمات نے بھی شرکت کی اور اس حوالے سے اپنی آرا کا اظہار کیا، وکلا بہنوں نے وراثت کے حوالے سے پاکستانی عدالتی قوانین پر بھی روشنی ڈالی،

نیز ضلعی نگران شعبہ ڈاکٹر عائشہ مظہر نے اس عنوان کے حوالے سے جماعت اسلامی کا موقف اور اس کے ذیل میں اس مہم کے مقصد کو پریزینٹیشن کی صورت میں شرکا کے سامنے پیش کیا جس کو شرکا نے بہت سراہا اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے موقف کی تائید کی۔

ڈاکٹر عائشہ مظہر نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لئے متحرک رہی ہے۔ اس پروقار پروگرام کا اختتام دعا پر ہوا۔شعبے کی جانب سے شرکا کو تحائف بھی دئیے گئے۔