فواد چوہدری بتائیں،کس نے کس کی مدد کی؟مونس الہی


لندن(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ( ق )کے رہنما و وفاقی وزیر چوہدری مونس الہی نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ فواد چوہدری بتائیں، کس نے کس کی مدد کی؟

فواد چوہدری کے بیان پر چوہدری مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

مونس الہی کا فواد چوہدری سے کہنا ہے کہ براہِ کرم الیکشن کمیشن کے نتائج چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد بھی پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو حلقے سے ق لیگ کے ایم این اے سے کم ووٹ ملے تھے، تو فواد چوہدری بتائیں، کس نے کس کی مدد کی؟

واضح رہے کہ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اتحادیوں کے بارے میں کہا تھا کہ یہ لوگ ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایڈجسٹمنٹ نہ کرتے تو ہمارے بعض اتحادی تو شاید ایک دو سیٹیں بھی نہ جیت سکتے تھے۔