لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام نے 4 سال عمران نیازی کی فضول باتیں سن لیں، اب عمران نیازی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔
احتساب عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان میں نہ مانوں کے اصول پر عملدرآمد کرتے ہیں، حکومتی اتحادی بھی کہتے ہیں وزیراعظم ہماری بات نہیں سنتے، عوامی نمائندوں نے عوام کے پاس جانا اور جواب دینا ہوتا ہے، منتخب نمائندوں کا موقف ہے عوام کے سامنے کیا منصوبہ لے کر جائیں گے، عمران نیازی نے 4 سال میں کون سا تیر مارا ہے۔