میرے کھلاڑیوں کومیچ فکسنگ کیلئے بھاری رقوم کا لالچ دیا جارہا ہے،عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کے لئے میرے کھلاڑیوں کوبڑی رقوم کا لالچ دیا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ میں میچ فکسنگ کے خلاف جنگ میں مصروف ہوں۔ میرے کھلاڑیوں کوبڑی رقوم کا لالچ دیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میچ فکسنگ کے خلاف محاذ میں مصروف ہونے کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ نہیں دیکھ سکا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بابراعظم نے شاندارفائٹ بیک کی قیادت کی اورکپتان والی اننگزکھیلی۔ بابراعظم نے عالمی معیار کی بیٹنگ کا شاندارمظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ زبردست فائٹ بیک پرپوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ رضوان اورشفیق کی اننگز خصوصا قابل تعریف ہیں۔

اپنے ایک اور ٹویٹر میں وزیر اعظم عمران خان نےیون سوک یی اول کوجمہوری کوریا کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد پیش  کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان اور جمہوری کوریا کے مابین دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام کیلئے میں ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں اور منتظر ہوں۔