لاہور (صباح نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے گذشتہ روز انٹرویو میں دئیے گئے بیان پر وضاحت دے دی۔پرویز الٰہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں، جماعتوں کے اندر مختلف آرا ہوتی ہیں اور فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے، ہم نے حکومت چھوڑی ہے اور نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے۔پرویز الہی نے کہا کہ حکومت کا حصہ ہیں اور ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے، عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کر رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔