عجیب مظاہرہ۔۔۔اکیسویں صدی کی کہانیاں۔۔۔۔اکرم سہیل


 کنیڈا کے صوبے کیوبک میں سات سو سے زائد ڈاکٹرز جن میں میڈیکل سپیشلسٹ بھی شامل تھے نے شہر کی سڑکوں پر زبردست مظاہرہ کیا۔ انہوں نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ جس وقت تک ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا جاتا وہ ہڑتال ختم نہیں کرینگے۔ لیکن لگتا ہے حکومت ان کا مطالبہ پورا نہیں کرے گی۔

انہوں نے اپنا مطالبہ بڑے بڑے کتبوں پر لکھا ہوا تھا۔اور شہر کی سڑکوں پر بھی آ ویزاں کیا ہوا تھا مطالبہ بھی عجیب تھا۔ ’’ ہماری تنخواہیں ہماری خدمات سے زیادہ ہیں جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہیں کم ہیں ہماری تنخواہوں سے کٹوتی کر کے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔‘‘ پاکستانی تارکینِ وطن کی بڑی تعداد اس مظاہرے کو دیکھ رہی تھی لیکن ان کی سمجھ میں کچھ نہیں آ رہا تھا۔