کراچی ، ڈائریا کیسز میں اضافہ ہونے لگا


کراچی(صباح نیوز) شہر قائد میں ڈائریا  کے کیسز میں  اضافہ ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری و نجی ہسپتالوں میں یومیہ درجنوں کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے جن میں بچے،بوڑھے اور بڑے سب شامل ہیں۔

کراچی کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں یومیہ اسہال کے 20 تا 25  مریض علاج کیلئے آرہے جبکہ سول ہسپتال میں30مریض آئے۔

ماہرین صحت نے کہا کہ مریض میں الٹی ،موشن اور تیز بخار کی شکایت ہوتی ہے، ایسی صورت میں جسم میں نمکیات کی کمی ہو جاتی ہے۔ماہرین صحت نے بتایا کہ ڈائریا کی وجہ سے مریض کو فوری ہسپتال میں داخل کرنا پڑتا ہے البتہ شہری باہر کے کھانوں سے مکمل پرہیز کریں۔

ماہرین صحت نے کہا کہ پانی کو ابال کر پینے، سبزہوں اور پھلوں کو دھو کر استعمال کریں اور بار بار ہاتھ دھوئیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

ماہرین صحت نے مزید کہا کہ او آر ایس کا استعمال بھی جسم میں نمکیات کی کمی کو دور کرتا ہے۔