لاہور(صباح نیوز)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کل بروز اتوار راولپنڈی میں مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی کے خلاف عوامی دھرنا سے خطاب کریں گے۔
منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں، سودی معیشت کے خلاف 101دھرنوں کی تحریک بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں عظیم الشان عوامی اجتماعات منعقد ہوئے ہیں جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ 101دھرنوں کی تحریک کے سلسلے میں اتوار ہی کو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ جہلم اور چکوال اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم بہاولنگر میں عوامی دھرنوں سے خطاب کریں گے۔