پائیدارترقی،نوجوانوں کوبااختیاربنانے پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں،وزیرخزانہ


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت نے ہاؤسنگ اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات کی ہیں۔

انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا کہ حکومت پائیدار معاشی ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام، صحت کارڈ سکیم اور احساس پروگرام کا مقصد معاشرے کے پسماندہ اور محروم طبقوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ قومی معیشت کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات مستقبل میں بہتر ثابت ہوں گی۔