عالمی برادری  افغان عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کرے،عمران خان


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے وہ افغان عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کرے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے متعلق کئی بار خبردار کرچکا ہوں، اب ڈبلیو ایف پی کے سربراہ نے الرٹ جاری کیا ہے،

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ پاکستان افغانستان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرتا رہے گا لیکن عالمی برادری کو اب عمل کرنا چاہیے، عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو درپیش اس انسانی تباہی کو روکے۔