لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بلاول بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے پہلے اپنا گھر دیکھیں۔
اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ بلاول کو نازیبا ریمارکس پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے، بلاول بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے پہلے اپنا گھر دیکھیں، نامعقول بیان اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے، بے سروپا ریمارکس ناقابل برداشت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں شائستگی، تہذیب اور احترام کے اصولوں کے قائل ہیں، پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے بیان حقائق سے منافی اور غلط بیانی پر مبنی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیا گیا، پنجاب میں سو فیصد تقرر و تبادلے میرٹ پر ہوتے ہیں، یہ من گھڑت ریمارکس جمہوری، سماجی، تہذیبی اور اخلاقی روایات کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، اخلاقیات سے عاری زبان استعمال کر کے ذہنی پسماندگی کا مظاہرہ کیا۔