لاہور(صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ(ن) کے 6 اراکین اسمبلی نے ملاقات کی اور ان کی حمائت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم ہاوس کے ٹوئٹر پر بتایا گیا کہ وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کے 6 اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے مزید لوگوں کی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ وزیراعظم سے میاں جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، اشرف انصاری، اظہر عباس چانڈیا اور مولانا غیاث الدین نے ملاقات کی۔