الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کے تحت لاہورمیں”باشعور عورت مستحکم خاندان”کے عنوان سے کانفرنس کل ہوگی


لاہور( صباح نیوز )الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ  کے تحت لاہورمیں”باشعور عورت مستحکم خاندان”کے عنوان سے کانفرنس کل(جمعہ کو) ہوگی، ایوان اقبال میں لاہور الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کی جانب سے منعقدہ خواتین کانفرنس کا مقصد استحکام خاندان کی ترویج،عورت کے حقیقی کردار سے آگاہی اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔

تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن عبدالشکور، صدروومن ونگ کلثوم رانجھا، نائلہ ثروت، ہماصدف، عنبرین قریشی، صائمہ اسما، زرافشاں فرحیں، صبا ثاقب اور سمیعہ سلمان سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین کثیر تعداد میں شرکت کریں گی۔