اپوزیشن عدم اعتماد کے گڑھے میں خود گرے گی، عثمان بزدار


لاہور(صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کے گڑھے میں خود گرے گی، اقتدار کی ہوس میں اپوزیشن نے قومی مفادات کو دا ئوپر لگایا ہوا ہے۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے عدم اعتماد کا جو گڑھا کھودا ہے وہ خود اس میں گرے گی، اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری نہیں، عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے، وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کرنکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی جان نہیں، اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھوم رہی ہے، اپوزیشن کو ملک کو خیال ہے نہ عوام کا، اقتدار کی ہوس میں اپوزیشن نے قومی مفادات کو دا ئوپر لگایا ہوا ہے۔