چکوال (صباح نیوز)کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے 1 دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سے آرپی جی لانچر، دستی بم، راکٹ لانچر، مشین گن سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔گزشتہ روز بلوچستان میں خضدار کے قریب سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خضدار کے علاقے سارونہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، جہاں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دوران آپریشن دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکر لیا گیا۔سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔