آٹھ یا 9 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردیں گے۔خورشید شاہ


لاہور(صباح نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 8 یا 9 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردیں گے۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ریاست کو بچانے کیلئے اب عمران خان کو گھر جانا ہوگا، ہمارے نمبر پورے ہیں تبھی تو میدان میں آئے ہیں، ہماری کوشش ہوگی ایمپائر نیوٹرل ہو جائے۔

8 یا 9 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں۔جس کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے وہ کامیاب ہوگی۔ہمارے پاس نمبرز پورے ہوگئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد پیش کریں گے، اور ہم جس کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے وہ کامیاب ہوگی۔