اسلام آباد(صباح نیوز) چیئر مین سینٹ صاد ق سنجرانی نے سندھ میں خاتون کے قتل اورقر آن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
سینٹ اجلاس کے دور ان پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قمبر شہداد کوٹ سندھ کے اندر صوبائی اسمبلی کے رکن قبضہ کیلئے گئے،خاتون نے قرآن پاک سینے پر رکھ کر وضاحتیں دیں۔
اعجاز چوہدری نے کہاکہ ان بے حس انسانوں نے ایک خاتون کو شہید کیا قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔سینیٹر اعجاز چوہدری نے تقریر کے دوران پیپلز پارٹی ارکان نے احتجاج کیا ،اس دوران چیئر مین سینٹ نے خاتون کے قتل کی رپورٹ طلب کر لی۔ اجلاس کے دور ان صحافیوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران میڈیا کے پارلیمنٹ ہائوس داخلے پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا،صحافیوں نے سینیٹ پریس گیلری سے واک آئوٹ کر دیا۔اجلاس کے دوران مہنگائی پر بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آئوٹ کیا کورم پورا کرنے کے لئے چیئرمین سینٹ نے گھنٹیاں بجانے کا حکم دیاتاہم کورم پورا نہ ہونے پر سینٹ اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا ۔