پشاور (صباح نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں مزید 2دن کھولنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی کے پی محمود خان سے سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں اسٹیشنز کھلے رکھنے کے اوقات کار اور دنوں میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلی نے 15 دن بعد سی این جی اسٹیشنز کو 24گھنٹے اور ہفتے میں مزید 2 روز کھولنے کا اعلان کر دیا۔ فی الوقت سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں صرف 3دن کھلے ہوتے تھے۔وزیراعلی نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنزکی بندش سے صارفین کی مشکلات کا احساس ہے سی این جی صنعت سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے حکومت ہرشعبی میں عوام کو ریلیف دینے کیلئی اقدامات کررہی ہے۔سی این جی ایسوسی ایشن کی طرف سے ریلیف پر وزیر اعلی محمود خان کے اقدامات پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔