جنوبی کشمیر میں ٹریفک کے حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا


سری نگر:جنوبی کشمیر میں ٹریفک کے حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔مرواٹاپ پرایک کار الٹنے کے نتیجے میں  ایک شخص ظہوراحمد لون ولدغلام رسول   ہلاک جبکہ گاڑی میں سوار دوسرا شخص  اشفاق احمد گنائی ولدغلام حسن زخمی ہوگیا۔

زخمی شخص کوکوکرناگ سب ضلع اسپتال علاج کیلئے پہنچایا گیاجہاں سے اسے میڈیکل کالج اننت ناگ مزید علاج کیلئے منتقل کیاگیا۔

کے پی آئی  کے مطابق پونچھ ضلع کی تحصیل منڈی میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک لڑکی زخمی ہو گئی  جب  ایک کارمنڈی سے ساوجیاں کی طرف جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی  شاہین اختر دختر ممتاز احمد زخمی ہوگئی ۔