لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میںانہوں نے کہا کہ شاباش لاہور قلندرز۔ آندھی کی طرح آئے اور طوفان بن کر چھا گئے۔ پی ایس ایل کے سلطان بننے پر لاہور قلندرز اور زندہ دل لاہوریوں کو مبارک۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کو اس کامیابی کا مدت سے انتظار تھا۔ ملتان سلطانز کو بھی زبردست مقابلے اورکارکردگی پر مبارک۔ قوم کو خوشیاں دینے پر آپ کا شکریہ۔