کراچی (صباح نیوز)کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کہرام سمیت تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کر دی۔
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ دو مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، ملزمان سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی، مزید ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کہرام سمیت تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔عدالتی سماعت کے بعد درجنوں وکلا نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پولیس نے وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔