اسلام آباد (صباح نیوز) جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان ایوان بالامیں بازی لئے گئے،سب سے زیادہ متحرک اور نمبرون سینیٹر قرار پائے،پلڈاٹ کے مطابق سینیٹ کے 45 روزہ 317 ویں سیشن(چار جنوری تا سترہ فروری 2022 (کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان ٹاپ پانچ ووکل سینیٹرز میں سب سے زیادہ متحرک اور پہلے نمبر پر قرار پائے،
انہوں اس سیشن کے دوران ایوان میں دو گھنٹے اور 41 منٹ تک تقریریں کیں۔ 4 جنوری سے 17 فروری 2022 تک جاری رہنے والے اس سیشن کے دوران سینیٹ میں قائدِ ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم دو گھنٹے 18 منٹ تک بولے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی شیری رحمان سب سے زیادہ بولنے والے سینیٹرز میں تیسرے، پی ٹی آئی کے فیصل جاوید خان چوتھے اور پیپلز پارٹی کے رضا ربانی پانچویں نمبر پر رہے۔۔