بیجنگ سرمائی اولمپکس کی اختتامی تقریب مزید اتحاد کے اظہار کی علامت


بیجنگ (صباح نیوز)بیجنگ سرمائی اولمپکس کی اختتامی تقریب کے موقع پر نیشنل سپورٹس اسٹیڈیم”برڈز نیسٹ”کے اوپر فضا میں آتشبازی سے ” چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ”ایک دنیا،ایک خاندان”کے الفاظ پیش کئے گئے،جو اولمپک جذبے ”مزید اتحاد”کے اظہار کی علامت ہیں ۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا کووڈ کی وبائی صورتحال کے تناظر میں انعقاد کیا گیا تھا۔

افتتاحی اور اختتامی تقاریب سے لے کر وینیوز تک، تمغوں کے ڈیزائن سے لے کر مقامات کی تعمیر تک، سب نے اس خوبصورت تصور کو دنیا تک پہنچا یا ہے اور یہی بیجنگ سرمائی اولمپکس کے ذریعے دنیا کے لیے چھوڑی گئی سب سے قیمتی روحانی دولت بھی ہے۔