میرپور آزاد کشمیر(صباح نیوز)کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے بدوں اجازت و منظوری رخصت کے کرنٹ چارج نائب تحصیلدار بندو بست بھمبر اسد ریاض کو غیر حاضری کے باعث فوری طور پر ملازمت سے معطل کرکے ایڈیشنل کمشنر میرپور ڈویژن کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا جو مقررہ مدت میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق کرنٹ چارج نائب تحصییلدار بندوبست بھمبر اسد ریاض جو بدوں اجازت و رخصت اپنے اسٹیشن سے غیر حاضر پائے گئے مذکوریہ کا یہ فعل قواعد ملازمت انتظامی و سرکاری نظم و ضبط کے نقیض ہونے کے باعث قابل مواخذہ تھا جس پر کمشنر میرپور ڈویژن نے فوری طور پر آزاد جموں و کشمیر سرکاری ملازمین (مستعدی و نظم وضبط) قواعد مجریہ 1977 کی رو سے حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے اسد ریاض، کرنٹ چارج نائب تحصیلدار بندوبست بھمبر کو بدوں اجازت و رخصت اپنے اسٹیشن سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں فوری طور پر ملازمت سے معطل کردیا اور ایڈیشنل کمشنر میر پور ڈویژن کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا جن کو ہدایت کی گئی کہ انکوائری اندر معیاد قانونی مکمل کرکے اپنی سفارشات ارسال کریں۔