سری نگر— ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج نے 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی۔
فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چترو جنگل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک نوجوان کوشہید کیا گیا تھا۔بھارتی فورسز نے علاقے میں آپریشن بدھ کے روز شروع کیا تھا۔