جہلم ویلی یونیورسٹی کیمپس کے لیے دوہفتوں میں زمین کا انتظام کیا جائے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان

جہلم ویلی(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ جہلم ویلی یونیورسٹی کیمپس کے لیے 15برس تک زمین کا انتظام نہ کرنا طلبہ اور طالبات کے تعلیمی حق پر ڈاکہ مارنے کے مترادف ہے،حکومت نے دوہفتوں تک زمین کا انتظام نہ کیاتو عوام کو لے کر سڑکوں پرنکلیںگے،یونین کونسل سینا دامن مسائل کا شکارہے،سیناسے دامن،گھڑنگ ،سم ،نانڈر سمیت دیگر علاقوں کو ملانے والی  روڈ جس پر ہزاروں افرادسفرکرتے ہیں 77برسوں سے کچی ہے اور حکومت میںبار بار رہنے والوں نے یہاں کے عوام کی حقوق غصب کیے ،سینادامن میں بی ایچ کیو میں آج تک کوئی ڈاکٹر نہیں آیا،مڈل سکول ہے کسی نے اس کوہائی نہیں کیا،پانی کی بوند بوند کے لیے لوگ ترس رہے ہیں،بچیاں اور بچے تعلیم سے محروم ہیں عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں کیایہاں کے لوگ ریاست کے شہری نہیں ہیں ان کے ساتھ یہ سلوک جماعت اسلامی برداشت نہیں کرے گی،

ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ سینا دامن کے دوران میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے منتخب کونسلر ارفاق مغل سیکرٹری ضلع نزاکت ایڈووکیٹ ،خان لالہ اور دیگر قائدین ہمراہ تھے،ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے یونین کونسل چکار کے محلہ کوٹلی میں شیخ مقبول طاہر کے والد محترم کی دعائے تقریب میںبطور مہمان خصوصی شرکت کی اور باٹ بنی میںعوامی اجتماع سے خطاب کیا،چوھدری طاہر اسرائیل کی وفات پر ان کے ہاں جاکر اظہارتعزیت کیا نوردین کی وفات پر ان کے ہا ں ان کے بیٹے اور لواحقین سے اظہارتعزیت کیا دورے کے دوران میںعوام نے بڑے پیمانے پر ساتھ دینے کااعلان کیا،

تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ں نے کہاکہ حلقہ چھ کے عوام بنیاد ی انسانی سہولیات سے محروم ہیں باری اقتدار میں رہنے والوں میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا،پانی جیسی بنیادی ضرورت بھی حکمران عوام کو فراہم نہ کرسکے،اربو روپے کے بجٹ کھانے والوںکو اب عوام قبول نہیں کریںگے،ریاستی بجٹ دیانتدار لوگوں کے ہاتھ میں ہوتو مسائل حل ہوںگے باطل نظام اور اس کی محافظ مفاد پرست قیادت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اور نہ ہی کشمیرکی آزادی کے لیے کچھ کیا،جماعت اسلامی باطل نظام اور اور کی محافظ قیادت کو گھر بھیجنے کے لیے نکلی ہے ،اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام ہی عوام کو سکھ دے سکتاہے۔