وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سعید اللہ نیازی کے انتقال پرافسوس کا اظہار

 لاہور(صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سعید اللہ نیازی کے انتقال پر ٹیلی فون، ان کے بھائیوں حفیظ اللہ نیازی اور انعام اللہ نیازی سے اظہارِ تعزیت وزیرِ اعظم کا مرحوم کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا. اللہ تعالی مرحوم سعید اللہ نیازی کے درجات بلند کرے، آمین. وزیرِ اعظم  نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں سعید اللہ نیازی مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔