اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی کے رہنماسینیٹر مشتاق احمد خان نے اوا ئی سی سے مطالبہ کیاہے کہ غزہ کو بچانے کے لیے عالم اسلام کے حکمران اور جرنیل براہ راست عسکری مداخلت کریں،مصر اور سمندری راستے سے غزہ تک خوراک، پانی، ادویات پہنچانے کے لیے فوری طور پر ہیومینیٹیرین اسسٹنٹس کوریڈور قائم کیاجائے ۔وزیراعظم شہباز شریف اسرائیل جانے والی 11پاکستانیوں کے بارے میں بتائے کہ وہ کون ہیں کیا حکومتی اداروں کے لوگ بھی وفد میں شامل ہیں ،یہ لوگ پاکستان کے غدار ہیں ان کی شہریت منسوخ کی جائے ، پاکستانی عوام کسی بھی صورت میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔جماعت اسلامی کے رہنماسینیٹر مشتاق احمد خان نے جمعہ الوداع کے موقع پر عالمی یوم القدس کے تناظر میں او آئی سی/عالم اسلام کی طرف سے غزہ کو بچانے کیلئے براہ راست فوری عسکری مداخلت سمیت 7 مطالبات پیش کردیئے۔سینیٹر مشتاق احمد خان نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہاکہ غزہ کو بچانے کے لیے عالم اسلام کے حکمران اور جرنیل براہ راست عسکری مداخلت کریں۔
مصر کے راستے اور سمندری راستے سے غزہ تک خوراک، پانی، ادویات پہنچانے کے لیے فوری طور پر ہیومینیٹیرین اسسٹنٹس کوریڈور قائم کریں۔بائیکاٹ،جو ممالک، کمپنیاں اہلیان غزہ کی نسل کشی میں مددگار ہیں ان ممالک، کمپنیوں، مصنوعات کی بائیکاٹ کی مہم باالخصوص عید کے موقع بھرپور انداز سے جاری رکھیں۔سوشل میڈیا پر طاقتور انداز سے غزہ کی آواز بنیں۔عید سادگی سے منائیں اور اہلیان فلسطین کو یاد رکھیں۔پاکستانی میڈیا پر بعض ٹی وی جینل کی طرف سے اہلیان فلسطین کی جدوجہد کو دہشت گردی کہنے کی مذمت کرتے ہیں ،اس سے اجتناب کیاجائے، یہ ناقابل برداشت ہے۔پاکستان عالمی سطح پر ایک بھرپور غزہ بچا ؤسفارتی مہم لانچ کرے۔دریں اثناء اسلام آباد پریس کلب کے سامنے امریکی سرپرستی میں دہشتگرد اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ بتایا جائے اسرائیل کا دورہ کرنے والے 11پاکستانی کون ہیں یہ پاکستان کے غدار ہیں یہ11 پاکستانی وہ لوگ ہیں جو پاکستان کی ریاست کی توہین کر رہے ہیں یہ 11 پاکستانی وہ لوگ ہیں جو پاکستان کے پاکستان کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان 11 پاکستانی نے ریاست پاکستان کی توہین کی ہے پاکستان کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ان کو قوم کے سامنے لایا جائے ان کے شناختی کارڈ منسوخ کیے جائے ان کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں ان کی شہریت پاکستان کی ختم کر دی جائے یہ پاکستانی نہیں ہے یہ پاکستان کے غدار ہے اور یہ القدس کے بے وفا ہے میں شہباز شریف سے پوچھتا ہوں شہباز شریف صاحب اپ نے ابھی تک ان 11 پاکستانیوں کو کیوں قوم کے سامنے نہیں لایا اپ نے ابھی تک ان 11 پاکستانیوں کے نام کیوں ظاہر نہیں کیے اور آج کچھ بین الا قوامی اخبارات کے اندر یہ خبر ائی ہے کہ ان 11 پاکستانیوں میں پاکستان کے سٹیٹ انسٹیٹیوشن کے کچھ لوگ بھی شامل ہیں پاکستان کے ریاستی اداروں کے کچھ لوگ بھی شامل ہیں پاکستان کے حکومتی اداروں کے کچھ لوگ بھی شامل ہیں میں شہباز شریف کو بتانا چاہتا ہوں
پاکستانی عوام کسی بھی صورت میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنائے گا جو فلسطین کے ساتھ غداری کرے گا پاکستان کے عوام ان کو نمونہ عبرت بنائیں گے ہم ان کو نمونہ عبرت بنائیں گے لہذا شہباز شریف صاحب میں مطالبہ کرتا ہوں ان 11 لوگوں کو قوم کے سامنے لایا جائے ان کے چہروں کو سامنے لایا جائے ان کے ناموں کو لایا جائے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے بتا دیا جائے کہ کیا ان 11 لوگوں میں حکومتی لوگ بھی شامل ہیں ریاستی انسٹیٹیوشن کے لوگ بھی شامل ہیں اور کیا موجودہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے سہولت کاری کر رہی ہے آئی ایم ایف کی ڈیل کے لیے ،چندڈالروں کے لیے یا ایف 16 جنگی جہازکے سپیئر پارٹس کے لیے میں بتا دینا چاہتا ہوں القدس کی محبت فلسطین کی محبت غزہ کی محبت پاکستانیوں کے وجود میں خون کی طرح گردش کرتی ہے۔(aw)