وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کل آزادکشمیر کے ضلع باغ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

 مظفرآباد(صباح نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کل آزادکشمیر کے ضلع باغ کا ایک روزہ دورہ کریں گے 2ارب کی لاگت سے دانش سکول سسٹم کی باغ برانچ کا سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔ ان کے ہمراہ متوقع طور پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز،وفاقی وزراء اوردیگرشخصیات بھی ہونگی۔

کمشنرپونچھ مسعود الرحمان اور ڈی آئی جی چوہدری ظہیراحمدسمیت ڈپٹی کمشنر باغ، ودیگرحکام نے باغ میں دانش سکول کیلئے مختص شدہ جگہ کادورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ دریں اثناء باغ سے تعلق رکھنے والے وزراء سردارمیراکبرخان ،سردارضیاء القمر اور دیگرشخصیات نے بھی انتظامات کی نگرانی کی۔وزیراعظم چوہدری انوارلحق سینئروزیرکرنل وقارنور، وزیراطلاعات مولانا پیرمظہر شاہ بھی آج باغ میں دانش سکول کے سنگ بنیاد تقریب میں خصوصی طورپرشرکت کرینگے۔ وزیراعظم پاکستان بذریعہ ہیلی کاپٹر باغ پہنچیں گے۔