سرینگر(صباح نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء اور جموں وکشمیرماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن اور تنظیم کے دیگر رہنماؤں نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،اپنے تعزیتی بیان میں فریدہ بہن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،
انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور بلند درجات اور ان کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ۔سینئرحریت رہنماء نے جنرل عاصم منیر سمیت دیگرلواحقین سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ انہیں یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کے لئے صبروجمیل عطا فرمائے ۔ ماس موومنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون ، منظور احمد ڈار اور دیگر رہنماوں نے بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ،