ورثائے شہدا اورمحبوسین و متاثرین کو عید پر ضرور یاد رکھا جائے سید صلاح الدین

مظفر آباد(صباح نیوز)حزب المجاہدین کے سربرہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ ماہ مبارک میں قابض فورسز کی طرف سے  ماردھاڑ،گرفتاریاں،جلاو گھیراو،جائیداد ضبطی اور تعمیرات گرانے کا سلسلہ جاری رہا۔  انہی  حالات میں کشمیری اور فلسطینی  عید الفطر منا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حزب سربرہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے اپنے عید پیغام میں کہا  ہے کہ کشمیری قوم 10لاکھ بھارتی فوج کے نرغے میں صبر و استقامت کے ساتھ قیامت خیز مراحل طے کرتے ہوئے،عالمی اداروں کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی کے با وجود صرف اللہ تعلی کے سہارے اعلی کلمتہ اللہ اور آزادی کا پرچم تھامے ہوئے ہے۔مودی سرکار کے جابرانہ ہتھکنڈے اور سامراجی حر بے آئے روز شدت اختیار کرتے جارہے ہیں ۔ ایسے اقدامات کرکے  مقبوضہ ریاست کی جغرافیائی ہیت اورر تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کو شش کی جارہی ہے ۔ صدیوں پرانے قوانین کو تبدیل کرکے غیر ریاستی باشندوں کو ڈو میسائل اجرا کرنا،ا سرائیلی طرز پرانہیں ملازمتیں فراہم کرنا، ریاست کو بھارتی وفاق میں شامل کر کے دراصل ریاست کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کی ایک بھونڈی کوشش اور سامراجی عزائم کی عکاس ہے۔ یہ سارے اقدامات عالمی قوانین اور یو این او قراردادوں کی نہ صرف خلاف ورزی بلکہ ان کے ساتھ برہنہ مذاق ہے۔کشمیر سے بھی خوفناک صورتحال غزہ میں ہے

۔معصوم بچوں ،بزرگوں اور خواتین پر آئے روز بمباری کی جارہی ہے ۔شہدا کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔غزہ پٹی کا انفرا سٹرکچر پوری طرح ختم ہوچکا ہے ۔کھلے آسمان تلے بھوک اور پیاس سے نڈھال فلسطینی مائیں بہنیں ،بچے عید منانے جارہے ہیں ۔ لیکن اس سب کے باوجودپر عزم ہیں ۔غازی  یاشہید کے اصول پر عمل کرکے دنیا کی تمام طاقتوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ غلامی صرف اللہ کی ۔سید صلاح الدین نے  کہا اصل عید کے مبارکباد کے مستحق یہی لوگ ہیں جو حق و باطل کی کشمکش  اور سخت ترین حالات میں صرف اور صرف اللہ پر توکل کرکے  کھڑے ہیں اور ڈٹے ہوئے ہیں ۔حزب سربراہ نے ورثا شہدا اور جیلوں میں محبوس حریت پسند کارکنوں اور رہنماوں کو بھی عید مبارک دی اور کہا کہ ان کے حوصلوں اور قربانی کے جذبے نے قابض فورسز کے اعصاب کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔اہلیان وطن سے دردمندانہ اپیل ھے کہ وہ ورثائے شہدا اورمحبوسین و متاثرین کو عید کے موقع پر ضرور یاد رکھیں متحدہ جہاد کونسل کے سر براہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان شااللہ ظلم کی سیاہ رات ضرور ختم ہوگی اور اللہ تعالی کی تائید و نصرت سے دونوں اپنی منزل حاصل کرلیں گے  ان شا  اللہ۔