اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان کو رواں مالی سال پہلے 8 ماہ(جولائی تا فروری) 4 ارب 90کروڑ ڈالر بیرونی ذرائع سے موصول ہوئے جبکہ جولائی تا فروری امدادی اداروں سے 2.4ارب ڈالر موصول ہوئے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی امداد اور قرضوں کی تفصیلات کے مطابق جولائی سے فروری تک 4.9ارب ڈالر بیرون ذرائع سے موصول ہوئے، جولائی سے جون تک 19.2ارب ڈالر بیرونی ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف تھا، جولائی سے فروری تک امدادی اداروں سے 2.4 ارب ڈالر موصول ہوئے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ جولائی سے فروری تک امدادی ممالک سے 33 کروڑ ڈالر کا قرضہ ملا، جولائی سے فروری تک فرانس نے سب سے زیادہ 10 کروڑ ڈالر فراہم کئے، جولائی سے فروری تک چین نے 99 ملین ڈالر فراہم کئے جولائی سے فروری تک امریکہ نے 40ملین ڈالر فراہم کئے، جولائی سے فروری تک سعودی عرب نے 12.3ملین ڈالر فراہم کئے اور جولائی سے فروری تک کمرشل بینکوں سے 50کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا۔ اس کے علاوہ جولائی سے فروری تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 1.3ارب ڈالر کا قرض ملا، جولائی سے فروری تک ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.09ارب ڈالر فراہم کئے، جولائی سے فروری تک عالمی بینک نے 89کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا، جولائی سے فروری میں چین کے بینکوں نے 30کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا۔