واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر کرس وان ہولن نے کہا کہ انہوں نے زندگی بھر پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی کا مشاہدہ کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی زندگی کے ہر شعبے میں نے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دونوں عظیم ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں ۔
