وفاقی محتسب نے سال 2024 کی سا لا نہ رپورٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کو پیش کر دی

اسلا م آباد(صباح نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ملاقات کی اور ادارے کی رپورٹ برائے سال 2024پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے اپنے ادارے کی سا لا نہ رپورٹ برا ئے سال 2024 صدر پا کستان آ صف علی زرداری کو پیش کر دی ہے۔ صدر پا کستان نے وفا قی محتسب کی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے اسے ایک انتہا ئی مو ثر ادارہ قرار دیا جو عوام النا س کی خد مت کر رہا ہے۔ صدر پا کستان آ صف علی زرداری نے ملا قا ت کے دوران وفاقی محتسب کے نیٹ ورک کو مز ید پھیلا نے پر زور دیا تا کہ ملک کے دور دراز اور پسما ند ہ علا قوں کے زیا دہ سے زیا دہ عوام اس کی خدمات سے مستفید ہو سکیں۔

وفاقی محتسب نے ملا قا ت کے دوران صدر پا کستان کو بتا یا کہ ان کے ادارے کو سال 2024 کے دوران ریکا رڈ شکایات موصول ہو ئیں جن کی تعداد2 لا کھ 26 ہزار372 تھی جو سال 2023 کے مقا بلہ میں 17فیصد زیا دہ رہیں۔سال 2024 کے دوران2 لا کھ 23 ہزار 198 شکا یات کے فیصلے کئے گئے جو گزشتہ بر س کے مقا بلے میں 16فیصد زیا دہ تھے۔ انہوں نے بتا یا کہ شکا یات میں یہ اضا فہ کھلی کچہریوں، تنازعات کے غیر رسمی حل کے پروگرام آ ئی آ ر ڈی اور سر کا ری دفا تر کے معا ئنوں جیسے اقدا مات کا نتیجہ ہے۔ وفاقی محتسب نے صدر پا کستان کو بتایا کہ 93.21فیصد فیصلوں پر عملد رآ مد بھی ہو گیا ہے جس سے ظا ہر ہو تا ہے کہ یہ ادارہ عوام النا س کے لئے کتنا مفید اور مو ثر ہے۔

اعجاز احمد قر یشی نے مز ید بتا یا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ مظفر آ باد آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے25 شہروں میں مو جود ہے جو عوام النا س کو ان کے گھر کی دہلیز پر مفت اور جلد انصاف فرا ہم کر رہا ہے اور حقیقتاً غر یبوں کی عدا لت ہے۔ وفاقی محتسب نے بتا یا کہ بچوں کی فلاح کیلئے کام کر نے کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسا ئل کے حل کے لئے بھی کو شاں ہے اور اس مقصد کے لئے ادارے نے پا کستان کے تمام بین الا قوامی ہوا ئی اڈوں پر یکجا سہو لیا تی مرا کز قا ئم کر رکھے ہیں، جہاں بیرون ملک پا کستا نیوں سے متعلق تمام محکموں کے نما ئند گان چو بیس گھنٹے مو جود رہتے ہیں اور شکایات کا فو ری ازالہ کر تے ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ بیرون ملک پا کستانیوں کے شکا یات کمشنر کے ذریعے سال 2024 ء کے دوران 149,060پا کستا نیوں کے مسائل حل کئے گئے۔ انہوں نے صدر پاکستان کو ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن(اے او اے) میں وفاقی محتسب کے بھر پور کر دار کے با رے میں بھی بر یف کیا اور بتا یا کہ اے او اے کی صدا رت بھی پا کستان کے پا س ہے اور اس پلیٹ فا رم سے ایشیا  میں محتسب کے تصور کو اجا گر کر نے کی کو شش کی جا تی ہے۔