غزہ (صباح نیوز) قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے وسطی علاقے میں اقوامِ متحدہ سے وابستہ اداروں کے دفاتر پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں چھ غیر ملکی امدادی کارکن زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ وزارتِ صحت- غزہ کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر شہدائے اقصی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
