وزیراعظم شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد، گورنر مدینہ نے استقبال کیا

مدینہ منورہ(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد پر گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم کاایئر پورٹ پر استقبال کیا۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف مدینہ منورہ میں روضہ رسول کی زیارت کریں گے، مسجد نبوی میں عبادات اور نوافل ادا کریں گے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کریں گے